مظفرآباد(آئی این پی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے یادگار شہدا پر خصوصی طور پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہدا کو سلامی پیش کی۔تقریب میں وزیر حکومت چوہدری مقبول احمد، کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر امیر نواز بھی موجود تھے۔