• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، رشی سونک کو سابق وزیراعظم کی تنقید کا سامنا

لندن (اے ایف پی) برطانیہ کی سابق وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے جانشین رشی سونک کی نقصان دہ ٹیکس پالیسیوں پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ انہیں یوکرین سے متعلق حکمت عملی پر ایک اور سابق وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے بھی شدید دباو کا سامنا ہے ۔ اقتدار سے محروم ہونے کے بعد لز ٹرس نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ انہیں طاقتور معاشی اسٹیبلشمنٹ نے ناکام بنایا، ٹیکس اصلاحات سے متعلق تمام اقدامات ختم کرنا سونک کی بڑی غلطی ہے ، برطانوی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں انہوں نے مزید لکھا کہ سونک کی جانب سے کارپوریشن ٹیکس کو 19فیصد سے بڑھا کر 25فیصد تک کرنے کا فیصلہ معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ اس میں میں بالکل بے قصور ہوں تاہم بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ مجھے طاقتور معاشی اسٹیبلشمنٹ نے اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنے ہی نہیں دیا ۔
اہم خبریں سے مزید