• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس ہوسٹس زیادتی کیس، ملزمان سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

وہاڑی،گگو منڈی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار ) بس ہوسٹس زیادتی کیس میں پیش رفت، پولیس نے بس زیادتی کیس کے ملزمان سکیورٹی گارڈ شیراز علی اور آصف ڈرائیور کو سول جج \مجسٹريٹ شہریار کی عدالت میں پیش کردیا ،ملزمان سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔ مدعیہ لائبہ زاہد کو بھی بیان کیلئے پولیس نے دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کیلئے عدالت میں پیش کیا عدالت میں پیشی کے وقت مدعیہ لائبہ زاہد کا والد محمد زاہد بھی ہمراہ تھا۔پولیس تھانہ دانیوال نے عدالت سے ملزمان کے چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی لیکن عدالت نے چار روزہ ریمانڈ دے دیا۔

ملک بھر سے سے مزید