اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی ، پاسکو خیبر پختونخوا حکو مت کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم 4150روپے فی 40کلوگرام کے حساب سے فراہم کرنے گی ، اس اضافی گندم کی فراہمی سے صوبے کی گندم کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔کمیٹی نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے دوران وفاقی سطح پر عوامی آگاہی اور وزارت کے متعلقہ تشہیری امور کے لیے 2 ارب 67 کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔