• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف دیا گیا، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کر دیا

اسلام آباد (عاصم جاوید) پی ٹی آئی نے وفاقی بجٹ مسترد کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ بجٹ میں غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ردعمل میں کہا ہے کہ کمزور طبقات کو اپنی مشکلات سے خود نمٹنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ۔ انھوں نے اسے اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ، اعداد و شمار کی شعبدہ بازی اور عام آدمی کو معمولی ریلیف دینے کی ایک ناکام کوشش قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف دیا گیا، معاشرے کے کمزور طبقات کو اپنی مشکلات سے خود نمٹنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ، جبکہ حکومت ان ہی مسائل پر قابو پانے کے دعوے کر رہی ہے ،حکومت 3.7 فیصد شرح نمو کو معاشی بحالی کا ثبوت بنا کر پیش کر رہی ہے، حالانکہ پی ٹی آئی حکومت نے عالمی وبا ءکے باوجود اپنے آخری سال میں تقریباً 6 فیصد شرح نمو حاصل کی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید