• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور رہنماؤں کیجانب سے وفاقی بجٹ مسترد، نظرثانی کا مطالبہ

کراچی (اعجاز احمد /اسٹاف رپورٹر) مزدور رہنمائوں نے وفاقی بجٹ یکسر مسترد کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی ، ریلوے ورکرزیونین اوپن لائن کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی نے وفاقی بجٹ 2026-27ء پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں محض 7فیصداور محنت کشوں کی کم ازکم ماہانہ اجرت میں 10فیصداضافہ حقائق کے برعکس ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے حالیہ معمولی سا اضافہ کرکےدراصل سرکاری ملازمین اور مزدور طبقے کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے موجودہ تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید