اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فنانس بل 2026-27پر میڈیاٹیکنیکل بریفنگ اپنی بجائے ایک ٹیم کے ذریعے کیا اورخصوصی اہتمام سینئر ممبر ٹیکس پالیسی حامد عتیق سرور کی سربراہی میں باضابطہ ٹیم تشکیل دی جس نے سلائیڈز کی مدد سے ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر میڈیا کے سینئر صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے۔