کراچی (اسد ابن حسن) ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد خان نے تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ نئے تعینات شدہ کچھ افسران کراچی پولیس آفس میں تعیناتی کے منتظر تھے جبکہ کچھ کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔