• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سانحہ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پشاور پولیس لائن دہشتگردانہ واقعہ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ، 100سے زائد افراد کی شہادت اور 200سے زائد زخمی ہونے کے وحشت ناک ، انسانیت سوز واقعہ سے نہ صرف پشاور بلکہ تمام پشتونخوا وطن میں سوگ کی فضاء قائم ہوئی ہے ، پشتونخوا ایس او تمام شہدا کے لواحقین سے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کی دعا کرتی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا وطن میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ، عوام کی سیکورٹی پر مامور پولیس فورس کو پولیس لائن کے اندر ٹارگٹ کرکے دہشتگردانہ واقعہ میں سینکڑوں کی تعداد میں شہید وزخمی کرنے کا واقعہ نہیں بلکہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے ۔دریں اثناء پشتونخوا ایس او کے زونل آرگنائزر کمیٹی کے مشترکہ بیان میں پروفیسر ابراہیم عرف ارمان لونی کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارمان لونی نے ایک قوم دوست ، وطن دوست ، جمہوریت پسند سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کیا ۔ پشتونخوا ایس او کے تعلیمی مہم ہر بچہ سکول میں ، ہر گاؤں میں سکول ، ہر سکول میں استاد کے سلوگن کے تحت ارمان لونی نے نہ صرف اپنے ضلع بلکہ جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں گھر گھر مہم کے دوران انہیں تعلیم کی اہمیت وافادیت سے آگاہی اور اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے پر زور دیتے ۔ انہوں نے اپنی قابلیت ، صلاحیت ، سیاسی شعور اور بیداری کے تحت پشتونخوا ایس او ضلعی زیارت کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔پشتونخوا ایس اوارمان لونی شہید کی یاد کو ہمیشہ تازہ رکھے گی اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی دیگر شہدا واکابرین کے قومی ارمانوں کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریگی ۔
کوئٹہ سے مزید