• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلوتھس ریٹیلر ایم اینڈ کو موسم بہار میں تمام 170 سٹورز بند کررہا ہے

لندن (پی اے) کلوتھس ریٹیلر ایم اینڈ کو اس موسم بہار میں اپنے تمام 170سٹورز بند کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 2000ملازمتیں ختم ہو جائیں گی رینفریو شائر میں قائم کمپنی جو میکائیز کے نام سے مشہور تھی، سکاٹ لینڈ کی مشہور کپڑوں کی چینز میں سے ایک ہے۔ پہلی بار 2020میں دلوالیہ ہونے کے بعد اس نے گزشتہ سال کے آخر میں دوسری مرتبہ اس برانڈ کو اے کے ریٹیل ہولڈنگز نے خرید لیا تھا لیکن اس خریداری میں فزیکل سٹورز شامل نہیں تھے، یعنی اب یہ سٹورز ایسٹر پر بند ہو جائیں گے۔ برطانیہ بھر میں اس کی شاخوں نے سوشل میڈیا پوسٹس میں ان کی بندش کا اعلان کیا۔ فیس بک پر پوسٹس شروع ہوئی تھیں۔ بدقسمتی سے ہمیں وہ خبر نہیں ملی، جس کی ہمیں اپنی ایڈمنسٹریشن کی مدت کے دوران امید تھی اور ہم یہ خبر آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں گے۔ جیسا کہ ہمیں کوئی بھی فنڈڈ، ڈلیوری ایبل آفر، جس کے نتیجے میں کمپنی کے سٹورز یا عملے کی ممکنہ خریدار کو منتقلی ہوگی، موصول نہیں ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہمارے تمام سٹورز بند ہوجائیں گے۔ میکیز 1834 میں پیسلے رینفریو شائر میں ایک pawnbrokers کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اس نے 1953 میں کپڑوں کی فروخت شروع کی، جو بھائیوں ایان اور میک جیوچ کی قیادت میں تیار کئے گئے اور 2005 میں اسے ایم اینڈ کو (M&Co) کے طور پر ری برانڈ کیا گیا۔ اس سے قبل یہ 2020 میں ایڈمنسٹریشن میں چلا گیا تھا جب اس نے 47 سٹورز اور 380 رکنی سٹاف کھو دیا تھا لیکن اس فیملی نے فوری طور پر اثاثے واپس خرید لئے تھے، جس نے اس کو دوبارہ کھڑا کیا اور ایم اینڈ کو خریدنے والی اے کے ریٹیل ہولڈنگز پلس سائز ریٹیلر یورز کلوتھنگ اونر بھی ہے۔
یورپ سے سے مزید