• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیورز فیول کھپت کم کرنے کیلئے کار ہیٹنگ بند کر دیتے ہیں، سروے

لندن (پی اے) ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈرائیورز فیول کی کھپت کم کرنے میں مدد کیلئے کار ہیٹنگ بند کر دیتے ہیں۔ نئے سروے میں چھ میں سے ایک ڈرائیور یعنی 16فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اخراجات میں بچت کی کوشش میں اپنی کار کی ہیٹنگ بند کر دیتے ہیں۔ وائٹیلٹی کار انشورنس کی جانب سے کئے جانے والے اس سروے میں 2000برطانوی ڈرائیورز سے سوالات کئے گئے تھے، جن میں سے 55فیصد ڈرائیورز نے کہا کہ وہ فیول کی بچانے میں مدد کیلئے زیادہ تیز رفتاری سے کار کو نہیں چلاتے، اس طرح ایندھن کا استعمال کم ہو جاتا ہے۔ یہ فیول بچانے کا ڈرائیورز کا سب سے عام طریقہ سامنے آیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کے بلز کو کم کرنے کے دیگر طریقوں میں 51 فیصد ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ وہ ٹائروں میں ہوا کو صحیح سطح پر رکھتے ہیں جبکہ 29 فیصد نے اپنی گاڑیوں سے غیرضروری آئٹمز ریموو کر دیئے ہیں۔ 22 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کھڑکیوں کو بند رکھتے ہیں۔ تاہم اس بارے میں متضاد آرا پائی جاتی ہیں کہ آیا کار کی ہیٹنگ کو بند کرنے سے فیول کی بچت میں مدد ملتی ہے۔ آر اے سی کا کہنا ہے کہ ائر فیول ایفیشنسی آپ کیلئے تشویش کا باعث ہے تو پھر ہم ڈرائیورز کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی کارروں کے اندر بھی موسم کے مطابق لباس پہنیں۔ وائٹیلٹی کار انشورنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو ویب نے کہا کہ ہماری ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ برطانوی ڈرائیورز رقم بچانے کیلئے بہت سے کام کرنے کو تیار ہیں۔ کچھ تو سردی کے باوجود اپنی کار میں ہیٹنگ سسٹم بھی بند کرنے کی حد تک چلے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیول بچانے کی کوشش میں، اگر جہاں محفوظ ہو تو کار کی رفتار کو بھی کم کر دیا جاتا ہے جو کہ کم فیول خوچ کرنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔ وائٹیلٹی کار انشورنس کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کی عادات میں تبدیلی لا کر فیول کی بچت کی جا سکتی ہے اور لوگ اب بہت سے معاملات میں دراصل ایک محفوظ ڈرائیور بن رہے ہیں۔ اس کو آپ اپنے کار پریمیم کو کم کرنے کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سروے اکتوبر 2022 میں اوپینیم کے ذریعے کیا گیا تھا۔
یورپ سے سے مزید