• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا آئی جیKP تبدیل کرنے کا فیصلہ، نگراں وزیراعلیٰ کی مخالفت

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے ہیں۔ تاہم معلوم ہواہےکہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمد اعظم خان نے سیکریڑی اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھاہےجس میں آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کو تبدیل نہ کرنے کا کہا گیا ، ذرائع کے مطابق صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورتحال میں آئی جی کو تبدیل کرنا مناسب نہیں ہوگا، آئی جی خیبرپختون خوا معظم جاہ انصاری کو اپنے عہدے پر برقرار رکھا جائے ، نگراں وزیراعلی نے خط صوبے میں چیف سیکریڑی کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے پینل کے ساتھ لکھا تھا ۔چیف سیکریڑی کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے ناموں میں موجودہ چیف سیکریڑی امداد اللہ بوسل کا نام بھی شامل تھا، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں چیف سیکریڑیز کے لیے شکیل قادر خان اورکیپٹن ریٹائرڈ منیر اعظم کے نام بھی بھیجے گئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید