• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی، کچرا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)مارگلہ ہلز پر آتشزدگی کے واقعے کے بعد انتظامیہ نے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کے لئے سخت ہدایات جاری کر دیں۔مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، درختوں کو کاٹنے والے افراد کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرناپڑے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس ضمن میں دفعہ 144 نافذ کر دی ۔
اسلام آباد سے مزید