• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس چار روز بعد بھی زیادتی کیس کے ملزموں تک پہنچنے میں ناکام

اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار ) 100 سے زائد گھنٹے گزرنے کے باوجود کیپٹل پولیس اجتماعی زیادتی کے مرتکب افراد تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔سیف سٹی کیمرے بھی بے سود رہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل کرکے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار کرلی گئی اورمشکوک افراد کے ٹیسٹ کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے لیکن تاحال مثبت نتائج نہیں آئے۔پولیس کو خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ بھی مل گئی ہے ،میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، پولیس نے مزید سپملز لیبارٹری کے لیے لاہور بھجوا دیئے ہیں۔ ایس پی رورل کی نگرانی میں پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور 200 سے زائد مشکوک افراد متاثرہ خاتون کو پہچان کروائے گئے۔ملزمان کے پاس اسلحہ کی موجودگی پر پولیس نے ملزمان کے ڈکیتی گینگ سے تعلق کا شبہ ظاہر کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد ایف نائن پارک کے کسی گیٹ سے باہر نہیں نکلے۔ پارک میں کام کرنے والے تمام افراد کی چھان بین جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید