• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جدید پبلک لائبریری کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) اسلام آباد میں جدید ترین پبلک لائبریری کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سی ڈی اے کو لائبریری کی تعمیر کےلئے موزوں جگہ کے انتخاب کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کتب بینی باشعور معاشرے کا طرہ امتیاز ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک لائبریری کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ لائبریری کو ہر طرح کی سہولیات سے مزین اور ہم عصر علوم پر مبنی کتب دستیابی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جدید لائبریری قطر نیشنل لائبریری کی طرز پرتعمیر کی جائے گی ۔
اسلام آباد سے مزید