• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اسٹینڈز، بغیر روٹس کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے غیر قانونی سٹینڈز اور بغیر روٹس کمرشل گاڑیوں کے خلاف گزشتہ روز بھرپور کریک ڈاون کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بغیر پرمٹ چلنے والی 50 گاڑیاں تھانہ بند کردیں جبکہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔کریک ڈاو¿ن کے دوران سکائی ویز،کوہستان،ڈوگر ٹریولز،نیو خان ،مدینہ،چیمہ،تھہیم برادرز اور شالیمار ٹریولز کی گاڑیاں بند کی گئیں۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محمد محسن نے کہا کہ وہاڑی چوک اور ڈیرہ اڈہ سمیت کسی مقام پر غیر قانونی سٹینڈز نہیں چلنے دینگے۔بغیر روٹ چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے سخت ناکہ بندی جاری ہے۔رانا محمد محسن نے بتایا کہ بس کمپینوں کو مسافروں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے حکومتی کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر بھی سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید