لاہور ( خبرنگار ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں گزشتہ روز بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، جامعہ کے مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ میں پہلے ایک واک کی گئی۔واک کے بعد ایک سمینار کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی جبکہ مہمان مقرر پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز احمد تھے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر فہیم خورشید بٹ سمیت اساتذہ اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔