• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکسڈ مارشل آرٹس کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انفرادی رکن سید وسیم الدین ہاشمی کی صدارت میں پاکستان اولمپک ہاؤس لاہورمیں منعقد ہواجس میں کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین محمد خالد محمود(سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن) سیکریٹری محمد جہانگیر(چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن) ڈپٹی سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ(سیکرٹری جنرل پاکستان باکسنگ فیڈریشن) جبکہ ممبران میں مرتضیٰ حسن بنگش (سیکرٹری جنرل پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن)میجر (ر) محمود ریاض(منیجر ا سپورٹس کراچی پورٹ ٹرسٹ) عنبرین افتخار (سیکرٹری جنرل پاکستان ووشو فیڈریشن) سمیرا ستار(لیڈی ایگزیکٹو ممبر پی او اے) محمدعثمان مسعود اور کوآرڈینیٹر محمد عمران خان نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے آئین، ایشین مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن اور اولمپک کونسل آف ایشیا کی ہدایت اور آئین کے مطابق قومی مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی تشکیل سمیت مختلف امورکی انجام دہی پر تفصیل سے غور کیا گیا اجلاس میں مکسڈ مارشل آرٹس سے متعلق تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کے ارکان کے کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ 

جس کے تحت آئینی کمیٹی کے کنوینئیر سید وسیم الدین ہاشمی، سیکریٹری محمد خالد محمود اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ کے نام شامل ہیں جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کیلئے محمد جہانگیرچیئرمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ کے ناموں کی منظوری دی گئی جبکہ دیگر ممبران کے نام صوبوں کے نمائندوں سے مشاورت اور چیئرمین مکسڈ مارشل آرٹس انتظامی کمیٹی سے منظوری کے بعد شامل کئے جائیں گے۔ 

اجلاس میں ایشین مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے سنگاپور کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ کو ایشین مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید