• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین اور روس تنازع کے باعث دنیا بڑی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے انتباہ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع دنیا کو ایک ʼبڑی جنگʼ کی جانب لے جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم نے 2023 کا آغاز ایسے چیلنجز کے ساتھ کیا ہے جو ہماری زندگی میں پہلے کبھی سامنے نہیں آئے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ سائنسدانوں اور سیکورٹی ماہرین نے ڈومز ڈے کلاک (قیامت کی گھڑی) کو مزید آگے بڑھایا ہے اور اب یہ گھڑی آدھی رات سے محض 90سیکنڈ دور ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ اس گھڑی کے وقت میں اضافے کو خطرے کی علامت تصور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن کے امکانات معدوم ہورہے ہیں اور اس تنازع کی شدت بڑھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ʼمجھے خدشہ ہے کہ دنیا کسی بڑی جنگ کی جانب نہ بڑھ جائےʼ۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم امن کے لیے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کریں۔انہوں نے مستقبل کی نسلوں کو ذہن میں رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتصادی اور معاشی سسٹم میں کچھ غلط ہے جس کے نتیجے میں غربت اور بھوک میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ امیر اور غریب کے درمیان خلا بڑھ رہا ہے۔

یورپ سے سے مزید