• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے بھی جامعہ کراچی شعبہ فزیکل ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا۔ انہوں نے منگل کوصدر شعبہ پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات کی ۔ خالد عراقی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ قومی کرکٹرز میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے جولائق تحسین ہے۔