• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے پرکشش ڈالر اکاؤنٹ کھلوانے کی تجویز

اسلام آباد( رپورٹ:حنیف خالد) باوثوق ذرائع کے مطابق منگل 7فروری 2023کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF)نے پاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں باہمی اور کثیرالجہتی رقوم کےاربوں ڈالر کے قرضے ادا کرنے ہونگے۔ 

دنیا بھر میں پاکستانی بیرون ملک ان بینکوں میں اپنے لاکھوں یا کروڑوں ڈالر رکھتے ہیں اور یہ بنک زیادہ سے زیادہ ایک دو فیصد منافع دیتے ہیں اس طرح سٹیٹ بنک آف پاکستان میں اب تک بڑی تعداد میں نان ریزیڈنٹ ڈالر ایمنسٹی اکاؤنٹس کھل چکے ہیں پاکستان کے اندر موجود پاکستانیوں کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اربوں ڈالر کھلنے کی پیشکش کی جا رہی ہے اس طرح سٹیٹ بنک پاکستانیوں کے ڈالر اکاوئنٹس کھلوائیں گے ان اکاوئنٹس کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔

فوری طور پر پاکستان کے زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے محب وطن حلقوں نے 3تجاویز دی ہیں۔ 

جن میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بنک نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کی طرح پاکستان کے اندر موجود لوگوں کو سٹیٹ بنک میں اپنے اکاؤنٹس کھلوانے کی اجازت دیں اور ان کو ساڑھے سات فیصد سالانہ منافع دینے کا فیصلہ کیا جائے یہ بنک اکاوئنٹس پانچ سال کی میعاد کیلئے ہونگے ان پانچ سالوں میں سٹیٹ بنک کا پاکستان میں ہر پاکستانی کا اکاوئنٹ ہولڈر کو اس کے اکاوئنٹس کی مکمل سیکورکی گارنٹی ملے گی اور ان سے یہ سوال نہیں پوچھا جائے گا کہ وہ اکاوئنٹس میں جمع کرائے گئے ڈالر کہاں سے لائے اس طرح یہ ڈالر ایمنسٹی سکیم سٹیٹ بنک کے ساتھ بن جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان میں اس طرح پاکستان کے پاس اگلے ماہ تک اربوں ڈالر جمع ہو جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید