• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل خانہ کو یرغمال بناکر 65 لاکھ کا ڈاکہ، شہری 7 گاڑیوں، 43 موٹر سائیکل سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں ایک رکشے 24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آباد میں شہری چار گاڑیوں، انیس موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فونز ، لیپ ٹاپس سے محروم ہوگئے۔اسلام آباد میں ایک واردات میں مزاحمت پر بیٹے کے سامنے والد کو تشددکانشانہ بھی بنایاگیا۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پندرہ افرادسے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لئے گئے ۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ نیو لالہ زارمیں احسن علی کے گھر 4 افراد داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک اہلخانہ کویرغمال بناکر گھر سے 40لاکھ روپے ، سونا مالیتی ایک لاکھ روپے اور کویتی دینار مالیتی 24لاکھ63 ہزار136 روپے لے کرفرارہوگئے۔تھانہ دھمیال کے علاقہ گلستان فاطمہ کالونی میں دونامعلوم ملزمان جن کے پاس پسٹل اورچھری تھی ندیم اختر سے زبر دستی دوموبائل اورپرس چھین کرلے گئے جس میں شناختی کارڈ اور 9ہزار روپے تھے ۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ عزیز آبادمیں مطیع الرحمٰن کے گھر کے گیٹ کے تالے توڑ کر سونا مالیتی 3لاکھ روپے ،سوٹ ،جوتے اور سائیکل مالیتی 25ہزار روپے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ جنجوعہ ٹاؤن میں شفقت نوید کے مکان کے سامنے سے سریا 15 من چرا لیا گیا۔تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں اصغر اور اسکے بیٹے سے موبائل چھین لیا گیا، مزاحمت پر شہری کو تھپڑمارے گئے جب کہ بیٹے پر پسٹل تان لیاگیا۔ کراچی کمپنی کے علاقے میں سعدیہ ناصر سے چار تولہ طلائی چوڑیاں،انوار سے دو لاکھ روپے اڑا لئے گئے ۔تھانہ بنی گالہ میں امتیاز نے مقدمہ درج کروایاکہ اعجاز اسلم سکنہ مظفر گڑھ نے امانتا تین گاڑیاں رینٹ پر لیں مگر 18لاکھ روپے کرایہ دیانہ گاڑیاں واپس کررہاہے۔ تھانہ شالیمار نے کاروبار کے نام پر 50لاکھ روپے، تھانہ کرپا نے مکان کا جھانسہ دیکر 25 لاکھ روپے ہتھیانے پر مقدمات درج کر لئے ۔ اسلام آباد پولیس نے ایک کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے۔ دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال ،بنی،نیوٹاؤن،صادق آباد،کینٹ،نصیرآباد،دھمیال ،بنی ،صدربیرونی، شالیمار ، رمنا ،مارگلہ، سبزی منڈی ،نون،کورال ،تھانہ آبپارہ کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید