• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرپسند عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، محمد سلیم مروت

پشاور (جنگ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد سلیم مروت نے موجود صورتحال کے مطابق سکیورٹی کے لحاظ سے اعجازشہید پولیس لائنز ڈیرہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے پولیس لائنز کے دفاتر، میس،رہائشی بیرکوں،اسلحہ کوت اور دیگر حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔پولیس لائنز میں نئے قائم شدہ سی ٹی ڈی تھانے کی بلڈنگ اور پولیس ہسپتال کا بھی دورہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا،پولیس ہسپتال کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز کے ہسپتال میں پولیس جوانوں کوایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طبی سہولیات دی جائیں.اس موقع پر آر پی او نے پولیس لائنز کی سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سکیورٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملے اور ان کے پاس موجود اسلحہ و ایمونیشن کو چیک کیا ۔انھوں نے پولیس کو موجودہ حالات اور سکیورٹی کے بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بدوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں،تمام حفاظی آلات بلٹ پروف جیکٹس ،ہیلمٹ کا استعمال کریں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے سکیورٹی پر مامور پولیس جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ ریجن پولیس پیشہ وراور دلیر فورس ہے جس نے ہمیشہ کٹھن حالات میں فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہر قسم حالات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ شرپسند عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ شرپسند عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ڈیرہ کی عوام کا تحفظ یقینی بنا کر انہیں پرامن ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی کیونکہ ایک پرامن معاشرہ ہی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔
پشاور سے مزید