• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولادیمیر لینن کی حنوط لاش چرانےکی کوشش، ایک شخص گرفتار

ماسکو(نیوز ڈیسک) سابق سوویت یونین کے بانی سربراہ ولادیمیر لینن کی حنوط شدہ لاش چرانےکی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔روسی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے ماسکو کے معروف ریڈ اسکوائر پر واقع لینن کے مقبرے کی رکاوٹیں عبور کیں اور سخت سکیورٹی کے باوجود مقبرے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔روسی میڈیا کے مطابق ملزم لینن کی لاش چرانا چاہتا تھا، تفتیش پر معلوم ہواکہ اس نے شراب پی رکھی تھی اور نشےکی حالت میں تھا۔خیال رہےکہ لینن کی لاش کو حنوط کرکے 1924 میں پہلی مرتبہ ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا تھا، سوویت یونین کے زوال کے بعد اس معاملے پر بحث ہوتی رہی ہے کہ لینن کی لاش کو کانچ کے تابوت میں عوام کے سامنے رکھنے کے بجائے دفنا دیا جائے اور اس پر آنے والے اخراجات پر بھی تنقید ہوتی رہی ہے۔
یورپ سے سے مزید