• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالیسٹر میاں حارث سعید کے بھائی میاں نقاش سعید وفات پا گئے

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) سالیسٹر میاں حارث سعید کے چھوٹے بھائی میاں نقاش سعید پینڈل کے علاقے نیلسن میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ ان کی نمازہ جنازہ غوثیہ مرکزی جامع مسجد نیلسن میں علامہ خالد محمود کی امامت میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ادا کی اور نیلسن کے قبرستان میں تدفین کی گئی۔ نوجوان نقاش سعید کی وفات سے پورے علاقے میں غم و سوگ طاری ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تعزیت میں لارڈ میئر واجد خان، شیڈو وزیر انصاف افضل خان، سابق رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم، لیڈر پینڈل کونسلر بیرسٹر ندیم احمد، میاں عامر سعید، میاں کلیم ہاشم، میاں وسیم ہاشم، میاں شہزاد قیوم، میاں مظہر اسلم، میاں نثار احمد، حاجی عبدالغفور سندھانوالہ، حاجی محمد زمان، میاں وقار،غلام مصطفی مغل، حاجی منظور احمد پسوال، میاں ابرار اسلم، میاں ظفر محمود، میئر پینڈل کونسلر یاسر اقبال، کونسلر اظہر علی، سابق میئر پنڈل اسجد محمود، کونسلر محمد اقبال، غلام مصطفیٰ، چوہدری شہزاد گورسی، سالیسٹر منور احمد، چوہدری محمد خان احمد، محبوب احمد، مطلوب احمد، ابوبکر انور، لیڈر برنلے فواز انور، چوہدری حضیرنون، میاں بابر شیر خان، سجاول نون، شبر نون، میاں عرفان حبیب، کرنل طاہر حبیب، میاں طارق حبیب برنلے، مصدق احمد، کونسلر نعیم الحسن، کونسلر شازیہ بٹ، بیرسٹر یوسف محمود، سالیسٹر جنید ماجد، سالیسٹر راجہ شاہد، سالیسٹر راجہ خالد شامل تھے۔
یورپ سے سے مزید