• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33 حلقوں میں ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے 16 کی بجائے 19 مارچ کی تاریخ کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب 16کی بجائے 19مارچ کو کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کر شیڈول جاری کر چکا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے ، جمعرات معمول کار کا دن ہے اور عوام کا بڑا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہوگا، ورکنگ ڈے پر پولنگ کروانے سے ووٹرز کے بڑے حصے کے ووٹ کے حق سے محرومی کے امکانات ہیں۔ اگر مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیاجاتا ہے تو بھی ٹرن آوٹ پر منفی اثر پڑنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ الیکشن کے انعقاد کی تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہو گی لہٰذا الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور جمعرات کی بجائے اتوار 19 مارچ کو ان 33 حلقوں میں انتخاب کروائے۔
ملک بھر سے سے مزید