• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان، نواز شریف کے خوف میں مبتلا ہے، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی میاں نواز شریف کے خوف میں مبتلا ہے یہی وجہ ہے کہ عمران خان یہ کہنے پر مجبور ہے کہ نواز شریف میری نا اہلی چاہتے ہیں حالانکہ ایسا کوئی بیان نواز شریف کی جانب سے نہیں آیا۔ یک سابق وزیر اعظم جب اپنے ہی ملک کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈہ کرے گا تو پھر ایسے میں ملک کو کسی اور دشمن کی ضرورت ہی نہیں ہے۔