ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دفتر میںہم پر حملہ کیا گیا، ہمارے کارکنوں کو زخمی کیا گیا اور پھر ہم پر ہی پر چہ درج کر کے ہمارے گھر وں پر چھاپے ما رےگئے، ملتان نواز شریف کا قلعہ ہے،ضمنی اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عدالت سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے دفتر میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ڈنڈوں اور پتھروں سے ہمارے کارکنوں کو شدید زخمی کیا گیا،مسلم لیگ ن عام انتخابات اور ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔