لاہور(کورٹ رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے لاہور بار کونسل کے آج دوبارہ ہونیوالے انتخابات کو ملتوی کردیا،اب انتخابات 18 فروری کو ہوں گے ، چیئرمین الیکشن بورڈ شمشاد احمد باجوہ ممبر پنجاب بار کونسل کی ناسازی طبیعت و تکنیکی وجوہات پر آج انتخابات ہونا ممکن نہیں ہے۔