• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار، مبینہ مقابلہ، کھو کھر گروپ کا سرغنہ کا بیٹا زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے سولجر بازار میں مبینہ مقابلہ میں کھو کھر گروپ کے سرغنہ عبدالغفور کھوکھر کے بیٹے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وہیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی سٹی ڈویژن نے کا رروائی کر تے ہوئے پانچ بار اے وی ایل سی کراچی کے ہا تھوں گرفتار ہو کر جیل جا نے والے کھو کھر گروپ کے سرغنہ عبدالغفور کھوکھر کے بیٹے وقار کھو کھرکو سولجر بازارتھانہ کے علاقے سے بعد پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار کر کے تھانہ نبی بخش کے علاقے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور ایک پستول بر آمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق کھوکھر گروپ کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے / چوری کر نے والا سب سے بڑا گروپ ہے جو نئی موٹرسائیکلیں چوری کر کے نمبر پنچ کر نے کے بعدجعلی کا غذات پر کراچی ہی میں فروخت کر دیتے ہیں جبکہ یہ گروپ نئی سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کو جعلی شوروم کی خریداری کا پرچہ دیکربلوچستان بھی منتقل کر دیتے ہیں۔ملزم کے باپ عبدالغفور کے تینو ں بھائی بھی اسی مکروہ دھندے میں ملوث ہیں اور کئی مرضتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔جبکہ ملزم کے خاندان کے بیشتر افراد اے وی ایل سی کے ہا تھوں کئی بار گرفتار ہو چکے ہیں۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پو لیس پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم اس سے پہلے بھی پانچ بار اے وی ایل سی کراچی کے ہا تھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور کراچی سے مو ٹر سائیکلیں چھیننے / چو ری کر نے کی ان گنت وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ سولجر با زار میں درج کیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید