خیرپور ( بیورو رپورٹ)یونیورسٹی روڈ پر ایک روہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس کا اہتمام مرحوم حاجی احسان اللہ پھلپوٹو ویلفیئر ٹرسٹ اور پروگریسو فرینڈز ٹرسٹ نے مشترکہ طو رپر کیا مفت میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کو مفت دوائیں دی گئیں اور مختلف بیماریوں کے مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے مفت میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر بختیار احمد بھنبھروچائلڈ اسپیشلسٹ گمس ، ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو ، ڈاکٹر مختیار لاکھو، ڈاکٹر طارق ممتا زبھنبھرو، ڈاکٹر زبیدہ لہرانی ، ڈاکٹر ظہور احمد بھیلار، ڈاکٹر طارق پھلپوٹو ، ڈاکٹر غزالہ ممتاز بھنبھرو، ڈاکٹر سسئی بھنبھرو، ڈاکٹر مشتاق بھنبھرو، ڈاکٹر بدر النساء بھنبھرو ، ڈاکٹر احمد علی کیریو، ڈاکٹر نواب الدین مہیسر اور دیگر ڈاکٹروں نے انسان دوستی کے جذبے کے تحت اپنی مفت خدمات سر انجام دیں۔