• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تیل کے کاروبار کوقانونی شکل دی جائے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ ایرانی پٹرولیم کے کاروبار سے ہزاروں خاندانوںکا روزگار وابستہ ہے اس لیے اس پر پابندی کے مخالف ہیں لیکن افسوس سرکاری پٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ایرانی پٹرول کی قیمت میں بلاجواز اضافہ افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ ایرانی پٹرولیم کی مناسب قیمت مقرر کی جائے کیونکہ اس کی بندش سے ہزاروں خاندان نان شبینہ کومحتاج ہوجائیں گے اس لیے ایران تیل کے کاروبار کو قانونی شکل دے کر اس کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کی جائے تاکہ بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ لوگوں کو مناسب قیمت پر پٹرول دستیاب ہوسکے۔
کوئٹہ سے مزید