اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک نئی پیشرفت میں وزیر اعظم نے پی سی اے پر دستخط کرنے سے لے کر فروخت تک تیل اور گیس کی تلاش کے حقوق سندھ کو دے دئیے۔ پیشرفت سے آگاہ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم نے پی سیاے فیصلہ ہوچکاے۔ وزیر اعظم نے پی سی اے (پیٹرولیم رعایتی معاہدوں) پر دستخط کرنے سے لے کر روایتی تیل اور گیس کی تلاش کے حقوق بشمول نئے تیل اور گیس یعنی شیل، مارجنل اور ٹائٹ گیسز، شیل آئل اور نیشنل گرڈ کو ان کی فروخت تک کے حقوق میں توسیع پر رضامندی دی ہے اور پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے بارے میں وزیر اعظم کے سابق مشیر ڈاکٹر عاصم حسین سے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر نئی گیسوں کی تلاش کے لیے قابل عمل پالیسی کے ساتھ آئیں۔ متحدہ حکومت کے اعلیٰ ترین شخص نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات میں سندھ حکومت پر آمادگی ظاہر کی جب ڈاکٹر عاصم نے کچھ ہفتے قبل ملک میں خاص طور پر سندھ میں شیل گیس اور شیل آئل کے ذخائر سمیت اپ اسٹریم پیٹرولیم پالیسیوں پر ایک پریزنٹیشن دی تھی۔ ڈاکٹر عاصم حسین ٹائٹ گیس، فلیئر گیس پالیسیوں اور ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن 2012کی پالیسی کے مصنف بھی ہیں۔