• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ورکرز یونین پشاور کے عہدیداروں کی قادر مندو خیل سے ملاقات

پشاور ( وقائع نگار )ریلوے ورکرز یونین پشاور ڈویژن کے عہدیداروں جنید اعوان،ریاض کشمیری،رحیم تاج شینواری،طاہر بھٹی اور دیگر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کینٹ محمد نعیم بخش ایڈوکیٹ نے قومی اسمبلی کی جانب سے متاثرہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین قادر خان مندہ خیل سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے ٹی ایل اے اور غلط کوٹہ والے ملازمین کو جلد از جلد مستقل کرنے اور مزدوروں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر قادر خان مندہ خیل نے تعاون کیا اور مزدورں کو جلد مستقل کرنے کی خوشخبری سنانے کی یقین دہانی کرائی۔رہنماؤں نے کہا کہ کہ قادر خان مندہ خیل سے ملاقات کا مقصد مزدوروں کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ‘ٹی ایل اے اور غلط کوٹہ والے ملازمین کو جلد مستقل کرانا ہے،مزدوروں کے حقوق کیلے ہر پلیٹ فارم پر اپنی اواز اٹھائیں گے اور جلد ملازمین کو مستقل کرنے کی خوشخبری سنائیں گے۔
پشاور سے مزید