واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کی جانب سے گرائے گئے چین کے مبینہ جاسوس غبارے کے اہم سینسر سمندر سے برآمد کرلئے گئے۔امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غبارے کا ملبہ بحر اوقیانوس میں پایا گیاجائے وقوعہ سے ملنے والے ملبے میں سینسرز کے ساتھ الیکٹرانکس کے تمام ٹکڑوں اور ڈھانچے کا بڑا حصہ بھی شامل ہے۔امریکی حکام کے مطابق امریکی فوج نے انتہائی بلندی پر پرواز کرنے والی جن چیزوں کو مار گرایا اس کا خلائی مخلوق سے کوئی تعلق نہیں۔