پشاور ( جنگ نیوز )رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے صوابی یونیورسٹی میں خدمات تک رسائی قانون اور کمیشن سے متعلق عوامی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن محمد سلیم خان اور کمشنر جج محمد عاصم امام نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ پرو وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز سعید, یونیوسٹی پروفیسرز اور طلباء نے شرکت کی ۔زیادہ تر طلباء کا تعلق ضم اضلاع سے تھا۔ ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر محمد سلیم خان نے کہا کہ عوامی خدمات تک بروقت رسائی میں کوتاہی سے پوری ریاست اور نظام کا نقصان ہو رہا ہےخدمات تک بروقت رسائی عوام کا قانونی حق ہے اور کمیشن ان کو یہ حق دلوانے کیلئے ہر وقت کوشاںہے۔ چیف کمشنر نے قانون اور کمیشن کے متعلق جامع لیکچر دیا۔آخر میں طلباء اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دئیے گئے۔ کمشنر جج محمد عاصم امام نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمات تک رسائی کے متعلق عوامی آگاہی کے لئے ہم تعلیمی اداروں میں جا کر طلباء میں شعور اجاگر کرتے ہیں یہ طلباء و طالبات قوم کا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی آگے جا کر اس قوم کی رہنمائی کرنی ہے