• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت ریلوے نے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے: ڈی ایس ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا نے کہا کہ  محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت متحرک رہنا ہو گا، وزارت ریلوے نے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے بحال ہوتے ٹرین آپریشن کو فعال رکھنے کیلئے عملے کو بھرپور محنت کرنا ہو گی،مسافروں کا اعتماد جیت کر ریل کے محکمہ کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژنل افسران کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران سے خطاب کے دوران کیا ،اس دوران انہوں نے خصوصی طور پر ریلوے زمین واگزار کروانے کے حوالے سے جاری کریک ڈاون میں ڈویژنل انجینئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ اور انکی ٹیم کی کارکردگی پر ستائش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔