• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وفد کی یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، ایاز صادق سے ملاقات

سلاؤ (نمائندہ جنگ) برطانیہ کی سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری افتخار، راجہ اظہر کی پینڈل یارکشائر برطانیہ کے میئر یاسر اقبال اور خالد چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پاکستان کے سابق وزیراعظم ممبر سینیٹ پاکستان یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق اسپیکر وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پربرطانوی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ برطانوی وفد نے گفتگو میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے مشکل معاشی حالات میں بلا تفریق و تقسیم سیاسی وابستگیوں اور ذاتی پسند و نا پسند کے وطن عزیز کے ساتھ ہیں اور مشکل وقت میں مدد اور معاونت کیلئےکوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کے مفادات ہر چیز پر مقدم ہیں،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی امید رکھتے ہیں کہ پاکستان بہت جلد معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا، اوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف، سردار ایاز صادق نے برطانوی وفد کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، ان کی پاکستان کیلئے شاندار خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔دریں اثنا برطانوی وفد کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سیمت دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
یورپ سے سے مزید