اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور تباہ کن زلزلہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا،جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدارتی محل میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ،صدر طیب نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا ،اس موقع پر شہباز شریف نے قیامت خیز زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر صدر اردوان سے اظہار افسوس کیا،وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ زلزلے سے ہزاروں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی ۔