• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو جلد فعال کرینگے‘ پارلیمانی سیکرٹری صحت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر شازیہ سومرو نے پمز ہسپتال میں پیرا میڈیکس کے قومی دن کے سلسلے میں مرکزی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز کے ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف اہمیت کا حامل ہے۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو جلد سے جلد فعال کرنے جا رہے ہیں جن سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر نعیم ملک نے کہا کہ پیرا میڈکس ہمارے بازو ہیں‘ انکے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن محمد ارشد خان نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کے اداروں میں پیرا میڈکس اپ گریشن فائل سرد خانے کی نظر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر حیدر عباسی‘ چوہدری انس‘ سعید اللہ جان مروت‘ ملک ذیشان‘ راجہ ربنواز‘ عارف خٹک‘ ادریس خان‘ ملک آصف‘ ارشد محمود سمیت دیگر شریک تھے۔
اسلام آباد سے مزید