• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی مارکیٹیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں، کاشف چوہدری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی عدم توجہی کی وجہ سے اسلام آباد کی مارکیٹیوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور مارکیٹیںکھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔ اس وقت سی ڈی اے نے اپنی توجہ میگا پراجیکٹس پر مرکوز کر رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں مارکیٹیوں کی حالت زار بہتر بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں اور طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مارکیٹیوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو سکے۔کاشف چوہدری نے کہا کہ مارکیٹیوں میں ابلتے گٹر ،ٹوٹے فٹ پاتھ ،بند سٹریٹ لائٹس ،پینے کے پانی کی عدم دستیابی ،کوڑے کے ڈھیروں سمیت دیگر مسائل سی ڈی اے کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور چیرمین سی ڈی اے مارکیٹیوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر تاجر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ اور نئے ریٹس کے نوٹسز ناقابل قبول ہیں، تاجر برادری اس کو مسترد کرتی ہے لہذا یہ نوٹس فوری واپس لیے جائیں ۔
اسلام آباد سے مزید