• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تایا زاد بہن سے زیادتی کے ملزم کو15 برس قید، جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبداللہ عثمان نے تایا زاد بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو مجموعی طور پر 15 سال قید، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ اور دو لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ تھانہ جاتلی میں گزشتہ سال 26 اپریل کو 69سالہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر درج کیس کے مطابق چچا زاد بھائی عبدالرشید نے میرے اکیلے رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رات گئے گھر میں زبردستی داخل ہو کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو زیادتی کے جرم میں دس برس قید، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے زبردستی گھر میں گھسنے کے جرم میں پانچ سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید