• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے 15ہزار چالان شہری اپنی اور دوسروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں، ٹریفک پولیس

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) رواں سال بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے 15ہزارسے زائد موٹرسائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کے باوجود ٹریفک پولیس شہر اقتدار کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کا 100 فیصد تحفظ اور روڈ نظم و ضبط قائم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ٹریفک پولیس قانونی حد میں رہتے ہوئے صرف چالان کی مجاز ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدرنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرورکریں۔والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔
اسلام آباد سے مزید