• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو پر ٹیکس سے ہونیوالی آمدنی تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائے یوتھ ایڈووکیٹس اگینسٹ تمباکو کلب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) یوتھ ایڈووکیٹس اگینسٹ تمباکو کلب نے حکومت سے تمباکو پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو کے استعمال سے قومی صحت کے نظام پر 615 ارب روپے کا بھاری معاشی بوجھ پڑتا ہے۔تمباکو پر ٹیکس سے ہونیوالی آمدنی تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائے۔اگلی نسل کو تمباکو کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ سپارک کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں احسن امین، شافعیہ اسد، محمد ہادی اور یحییٰ شمشاد نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تمباکو سے متعلق بیماریوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو پر ٹیکس بڑھانا استعمال میں کمی لانے کا موثر طریقہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید