• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء پاکستان کا نظام مصطفیٰؐ اور اتحاد اُمت کیلئے جدوجہد پر اتفاق

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کا اجلاس زیرصدارت علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ہوا۔ مرکزی نائب صدر پیر سید سعادت علی شاہ، سیکرٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی، صوبائی نائب صدر علامہ ابرار حسین قادری نقشبندی اور خواجہ قطب الدین سیالوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں وطن عزیز کو اسلامی و فلاحی مملکت بنانے کیلئے نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ اور اتحاد اُمت کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت پاکستان سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے موثر پالیسی وضع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید