• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران کے عہدیداروں کی سی پی او سے ملاقات، پولیس کی بہتر کارکردگی کی تعریف

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، خبر نگار خصوصی ) سی پی او راوالپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں انجمن تاجران کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔میٹنگ میں انجمن تاجران کے عہدیداروں شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر، شیخ حفیظ، ساجد بٹ، چوہدری یاسر، منیر بیگ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ شرکاء میٹنگ کا کہنا تھاکہ افواج پاکستان نے بے مثال بہادری سے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی۔ انجمن تاجران نے جرائم کے خلاف بہترین کارکردگی پر راولپنڈی پولیس کو سراہا، شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ جرائم میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھتی ہیں۔ انجمن تاجران کے عہدیداروں نے شہر کے مسائل کی نشاندہی کی جس پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری احکامات جاری کئے۔
اسلام آباد سے مزید