• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے اور اگلے دو سے تین روز کے دوران دن کا درجہ حرارت بڑھنے کی توقع ہے۔ آج جمعہ کو بعد دوپہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ررہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، تربت 48، سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید