• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ روڈ کے تعمیراتی معیار پرمقامی آبادی کے تحفظات

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)بیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اڈیالہ روڈ پر مقامی آبادی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جرار موڑ سے کچی جوڑیاں اور چونترہ تک تعمیری معیار پر احتجاج کیا ہے۔پنجاب ہائی وے کو تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔شہریوں کے مطابق شہر سے جرار گیریژن تک سڑک معیاری اور کارپیٹڈ ہےلیکن دیہی آبادیوں چونترہ، بودیال، ادھوال، ڈھوک فرمان، سود، اور ہون کے قریب سڑک کی تعمیر صرف پیچ ورک اور کنکریٹ کے چھڑکاؤ تک محدود ہو گئی ہے۔ آخری بارہ کلومیٹر حصے کو یکسر نظرانداز کیا گیا ہے۔جرار موڑ سے کچی جوڑیاں اور چونترہ تک کے علاقوں میںبعض مقامات پر نکاسی آب کا کوئی مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث بارشوں کے دوران چونترہ ایکسچینج تا ٹاہلی سٹاپ دو کلومیٹر حصے میں بارشی پانی قریبی گھروںخصوصاً ڈھوک فرما ن میں داخل ہو جاتاہے۔خواجہ مظہر، عبدالرؤف قریشی، راجہ فلک، ملک عمران اور دیگر علاقہ عمائدین نے کہا کہ منصوبے میں تکنیکی خامیاں اور ناقص منصوبہ بندی عوامی اعتماد کو متاثر کر رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید