• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسے کے تین طلبہ سے زیادتی کرنیوالے معلم کو 42 سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تین طلباء کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مدرسے کے معلم کو مجموعی طور پر 42 سال قید بامشقت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ متاثرہ بچے کے بھائی کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں 26 نومبر 2023 کو درج کیس کے مطابق جھنگی سیداں کے رہائشی قاری محمد یوسف نے چکری روڈ پر واقع مدرسے میں زیر تعلیم مدعی کے 14 سالہ بھائی سمیت 9 اور 12 سال کے دیگر 2 بچوں کو بھی درندگی کا نشانہ بنایا ۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو ہر بچے کے ساتھ زیادتی کے جرم میں چودہ چودہ برس قید سخت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
اسلام آباد سے مزید