• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کو اصلاحات پر عمل درآمد کی یقینی دہانی، گارنٹی وزیراعظم کی سطح پر دی گئی

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی دے دی۔30 جون تک زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق،3 سے 4 ہفتے بعد قسط کی منظوری ملے گی،حکام وزارت خزانہ کے مطابق 30 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق کیاگیا،3 سے 4 ہفتے بعد 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری ملے گی ، پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالرسے زائد کا انتظام کرنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہےکہ اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد تک اور مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ طے ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی دے دی ہے، دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے جب کہ جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالرملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہوجائے گا، ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے اگلے مالی سال نئی درخواست دے گا۔حکام کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کے3 سے 4 ہفتے بعد 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا جب کہ پاکستان کا مفاد ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہا جائے۔
اہم خبریں سے مزید